امریکی صدر ٹرمپ / فوٹو
بھارت پر پابندیوں کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ باقی ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ روس سے تیل کی خریداری پر بھارت کو سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان کاکہناتھاکہ بھارت اور چین دونوں ہی روسی تیل کے بڑے خریدار ہیں۔ امریکی صدر نے کہاکہ پہلے ہی کہہ دیا تھا بھارت کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بات انہوں نے پولینڈ کے صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پر ابھی لگائی گئی پابندیاں ثانوی ہیں۔
ٹرمپ کا کہناتھاکہ امریکا کے مختلف شہروں کو محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی اقدام سے روس کو اربوں ڈالر جانا بند ہوگئے۔