مغربی کنارہ ہماری ریڈ لائن ہے ، یو اے ای کا اسرائیل کو انتباہ

مغربی کنارہ ہماری ریڈ لائن ہے  ۔ یو اے ای نے اسرائیل کو ابراہیم اکارڈ ختم کرنے کی دھمکی دیدی۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے واضح موقف اختیارکیاگیاہے کہ  اگر اسرائیل نے اس علاقے کا الحاق کیا تو ابراہیم اکارڈ خطرے میں پڑسکتا ہے۔

یہ بات یو اے ای کی اعلیٰ سفارتکار اوروزیرِ خارجہ کی خصوصی ایلچی لانا نسیبہ نے اسرائیلی اخبارکوانٹرویو میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ مغربی کنارے کااسرائیل کے ساتھ الحاق دوریاستی حل کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنے کے مترادف ہوگا۔

لانا نسیبہ کاکہناتھاکہ یہ غیرمنصفانہ اقدام خطے میں کسی بھی پائیدارامن کے امکان کو ہمیشہ کے لیے ختم کردے گا۔

ان کاکہناتھاکہ سعودی عرب اور دیگر عرب ریاستیں بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا سکتی ہیں۔

لانا نسیبہ  نے شرط دہرائی کہ اسرائیل نہ صرف الحاق ترک کرے بلکہ فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات بھی کرے۔

نسیبہ نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدر ٹرمپ ابراہیم اکارڈ کوخراب نہیں ہونے دیں گے۔

Related posts

پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ تقریب، ٹرافی اور ترانہ لانچ

امریکا ایران کشیدگی میں کمی؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

ایران سے سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں، مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ