صنعتی تعاون پاک چین اقتصادی تعاون کا بنیادی ستون ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ چینی سرمایہ کار پاکستان کو اپنی ترجیحی سرمایہ کاری کی منزل سمجھیں۔
وزیراعظم نے چین اورپاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جامع اصلاحاتی اقدامات کا ذکر کیا۔
وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس مراعات،چینی شہریوں کے لیے آسان ویزا پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔
وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی کے لیے بڑے ہوائی اڈوں پر مخصوص بوتھس کے قیام سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کے ذریعے معاشی ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کو مزید اجاگر کیا۔
انہوں نے کہاکہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کو تیز کرنے رکاوٹوں کو دور کرنے اور B2B تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان علاقائی اور عالمی منڈیوں سے اسٹریٹجک رابطے کے ساتھ ایک منفرد تقابلی فائدہ پیش کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا کہناتھاکہ پاکستان کے اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ علاقائی ترقی، جدت اور مشترکہ خوشحالی کے محرک کے طور پر سی پیک کے وژن کو بھی تقویت ملے گی۔