کراچی: سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 ستمبر 2025 (جمعہ اور ہفتہ) کو صوبے بھر کے سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔
اس دو روزہ تعطیل کا مقصد عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کو شایانِ شان طریقے سے منانا اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
سندھ حکومت کے مطابق تعطیلات کے دوران مختلف اضلاع میں جلوس، محافلِ میلاد اور دیگر مذہبی اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ شہری پرامن ماحول میں عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منا سکیں۔