ٹرمپ نے روس ، چین اور شمالی کوریا کے خلاف نیا پینڈورہ بکس کھول دیا

ٹرمپ نے روس ، چین اور شمالی کوریا کے خلاف نیا پینڈورہ بکس کھول دیا۔ امریکا کے خلاف سازش کا الزام دھردیا۔

امریکی صدرکے مطابق تینوں سربران ممالک بیجنگ میں بڑی فوجی پریڈکے موقع پرامریکا کیخلاف سازش کررہے ہیں۔

ٹروتھ سوشل پر شی جن پنگ کومخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ  جب آپ امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں، تومیری طرف سے پیوٹن اور کم جونگ ان کو بہت بہت سلام کہہ دینا۔

یہ پریڈ بدھ کو بیجنگ میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 80 سال مکمل ہونے کی یاد میں منعقد کی گئی۔

 اس موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور روسی صدرپیوٹن صدر شی جن پنگ کے ساتھ کھڑے تھے۔

پریڈ کے دوران ایک غیر معمولی منظر دیکھا گیا جب شی جن پنگ نے دونوں رہنماؤں سے مصافحہ کیا۔

تیانمن اسکوائر پر سرخ قالین پر چلتے ہوئے ان کے ساتھ گفتگو بھی کی۔

پریڈ کا آغاز کرتے ہوئے صدر شی نے خبردار کیاکہ دنیا آج بھی امن یا جنگ کے انتخاب کے دہانے پر کھڑی ہے، تاہم ساتھ ہی کہاکہ چین کو روکا نہیں جا سکتا۔

اس تقریب کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں پر امریکا کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کردیا

روسی وزارت دفاع کے معاون یوری اوشاکوف نے اپنے ردعمل میں کہاکہ امیدہے کہ یہ  ٹرمپ کامحض ایک مذاق ہے۔

Related posts

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع

پاکستان کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، کئی ڈیمز مکمل بھر گئے