خدشات یا احتیاط ؟ پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جونگ کے ڈی این اے نشانات مٹادیے گئے،ویڈیووائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ کس طرح پیش آیا آئیے ہم بتاتے ہیں دراصل ہوا کیاتھا؟۔
عالمی رہنما ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں ۔ یہ معمول کی بات ہے۔ لیکن ملاقات کے بعد ڈی این اے نشانات مٹانے کا یہ اانوکھا واقعہ ہے ۔
کم جونگ اورروسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ جس کے بعد کم جونگ کی ٹیم نے مبینہ طور پر کسی بھی ممکنہ ڈی این اے کے نشانات مٹانے کی کوشش کی۔
جس مقام پر ملاقات ہوئی اور جس کرسی پر کم جونگ براجمان تھے اس کو اچھی طرح صاف کردیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ خدشات یا ضرورت سے زیادہ احتیاط نے کم جونگ کی ٹیم کو اس عمل پر مجبورکیا۔
WATCH: After Kim Jong-un’s meeting with Putin, his team thoroughly wiped the chair and table he use, reportedly to remove any possible DNA traces.
Source: Kremlin reporter Alexander Yunashev pic.twitter.com/3XVmkP31rz
— Clash Report (@clashreport) September 3, 2025