محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف ملنے پر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے پورے گاؤں کی بجلی بند کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نوجوان اپنی محبوبہ سے بات نہ ہونے پر شدید غصے میں آ گیا۔ جب بار بار کال کرنے کے باوجود لڑکی کا نمبر مصروف رہا تو اس نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر گاؤں کو فراہم کی جانے والی بجلی کاٹ دی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان غصے سے بھرے انداز میں کھمبے پر چڑھ رہا ہے اور بجلی کاٹ رہا ہے۔ ویڈیو میں گاؤں کی روشنی گل ہوتے بھی دکھایا گیا ہے۔

تاہم نوجوان یا لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، البتہ اس غیر معمولی حرکت نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ صارفین دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ “محبت میں پاگل ہونا سنا تھا، لیکن بجلی کاٹ دینا نئی بات ہے۔”

Related posts

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف