سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  6 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 144 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی صرافہ بازار میں سونا 60 ڈالرز اضافے سے 3540 فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات