ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کی دھمکی دینے والا نوجوان کون؟ حیران کن انکشاف

معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا اور قتل کی دھمکیوں کے کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے حالیہ سوشل میڈیا تنازعات اور گردش کرتی افواہوں کے بعد ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنے سابقہ منگیتر حسن زاہد پر اغوا اور قتل کی دھمکیوں کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

سامعہ حجاب کے مطابق جن نوجوان پر انہوں نے حال ہی میں مقدمہ درج کروایا ہے، وہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کا سابق منگیتر حسن زاہد ہے۔

ویڈیو میں سامعہ نے بتایا کہ جب حسن کی حقیقت کا علم ہوا، تو رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا لیکن رشتہ ختم ہونے کے باوجود حسن نے مجھے ہراساں کیا، میرا موبائل فون چھینا، جسمانی بدسلوکی کی اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔

ٹک ٹاکر سامعہ کے مطابق وہ اس وقت شدید ذہنی دباؤ میں ہیں اور صرف انصاف کی طلبگار ہیں۔

سامعہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر میں بھی اپنی دوست ثنا یوسف کی طرح قتل ہوجاتی، تو شاید لوگ ہمدردی کرتے لیکن چونکہ میں زندہ ہوں، اس لیے مجھ پر ہی الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کوئی عورت نکاح میں ہو یا نہیں، اسے زبردستی، تشدد یا اغوا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

ٹک ٹاکر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حقائق جانے بغیر رائے قائم نہ کریں کیونکہ اس وقت وہ ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہیں اور انصاف کی منتظر ہیں۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات