سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت

عمر بڑھنے کے ساتھ جسم میں کئی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں جن میں ہڈیوں کا کمزور ہونا بھی شامل ہے، اور یہی کمزوری گٹھیا اور گھٹنے کا درد کا سبب بنتی ہے جس سے دنیا کی ایک بڑی آبادی متاثر ہے تاہم اب ان کے لیے بغیر سرجری کے علاج کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گٹھیا کے مریض اگر صرف چلنے کا زاویہ تبدیل کر دیں تو اس طرح گھٹنے کا درد بغیر کسی دوا کے انتہائی کم ہوسکتا ہے۔

گھٹیا کا مرض عموماً 40 برس سے زائد عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے،  اس مرض میں گھٹنے سمیت جسم کے تمام ہی جوڑوں میں سوزش، درد، اکڑن اور سوجن ہوتی ہے، یہ بیماری جوڑوں کے درمیان موجود کارٹلیج کی خرابی کا سبب بنتی ہے جس سے شدید درد جنم لیتا ہے چلنا پھرنا، اور روزمرہ کے معمولات انجام دینا مشکل ہوجاتا ہے۔

ابھی تک اس مرض کا کو ئی علاج دریافت نہیں ہوا ہے، دردکش ادویات کا استعمال یا سرجری کے ذریعے جوڑ کی تبدیلی ہی واحد آپشن ہے، تاہم، اب محققین نے چلنے کی انداز میں تبدیلی کا ایک اور متبادل طریقہ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھٹنے کا درد دور کرنے کا آسان طریقہ

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر لوگ اپنے چلنے کے انداز (gait)  میں پاؤں کے زاویے کو تھوڑا سا بدلیں، تو انہیں گھٹنے کے درد میں ادویات کی طرح کا آرام مل سکتا ہے۔

تحقیق کے آغاز میں، شرکاء کا ایم آر آئی کیا گیا، پھر چلنے کے ایک خاص طریقے کو سیکھنے کے لیے شرکاء نے ایک مشین پرچلنے کی تربیت حاصل کی، اور پھر روزانہ 20 منٹ نئے انداز میں چلنے کی مشق کی۔

اس تحقیق میں شامل افراد نے اپنے چلنے کے انداز میں صرف پاؤں کے زاویے میں معمولی تبدیلی کی، تو انہیں دوا کے برابر درد میں آرام ملا۔ خاص بات یہ ہے کہ ایسے افراد میں ایک سال کے دوران گھٹنے کے کارٹلیج کے نقصان میں بھی کمی نوٹ کی گئی، جو کہ ایک حوصلہ افزا بات ہے۔

یہ طریقہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جن کی سرجری نہیں کی جاسکتی، تاہم وہ کئی سالوں سے درد برداشت کر رہے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ علاج عام فزیکل تھراپی کلینک میں دستیاب ہو سکتا ہے، دوسری جانب وہ ایسی ٹیکنالوجی تیار کرنے میں مصروف ہیں جسے موبائل سینسرز جیسے کہ اسمارٹ فون ویڈیو یا اسمارٹ شُو کے ذریعے اس طریقہ علاج کو عام بنا سکے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے