بھارت نے دریائے ستلج کے بعد چناب میں بھی پانی چھوڑ دیا

بھارت نے دریائے ستلج کے بعد چناب میں بھی پانی چھوڑ دیا ہے، اس حوالے سے وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان  کو دریائے چناب  میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزارت آبی وسائل دریائے چناب میں اکنور  کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے گا؛ پاکستان کو آگاہ کردیا گیا

 وزارت آبی وسائل کی جانب سے انتباہی خط جاری کر دیا گیا، جس میں 28 اہم محکموں کو آگاہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے دریائے ستلج اور طوی میں پانی چھوڑا گیا تھا، جبکہ گزشتہ روز پاکستان کو سفارتی ذرائع سے دو بار آگاہ کیا گیا تھا۔

Related posts

نیا سپریم لیڈر زندہ ہے یا مردہ، کچھ خبر نہیں، ایران ڈیل کے لیے منتیں کر رہا ہے، ٹرمپ

راولپنڈیز کی دھواں دھار بیٹنگ جاری، 10 اوورز میں 100 رنز بنا لیے

کشتی حادثے میں 22 تارکین وطن جاں بحق، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار