آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جہاں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں موسم عمومی طور پر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔