ٹی 20 ٹرائی سیریز، افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی واپسی ہوئی ہے، جنہیں پچھلے میچ میں یو اے ای کے خلاف آرام دیا گیا تھا۔ ان کی جگہ حسن علی اور سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔ آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں اہم پوائنٹس کے لیے میدان میں اتری ہیں، اور شائقین کو ایک دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع