خلیج بنگال میں اٹھنے والا خطرناک موسمی سسٹم اب سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ہے کہ 7 سے 11 ستمبر کے دوران سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے اور اس بار موسم صرف خنکی نہیں بلکہ طوفانی مناظر بھی لا سکتا ہے
کراچی سمیت صوبے کے دیگر حصوں میں معتدل سے تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم کراچی کے شہریوں کو خاص طور پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ سسٹم کے زیرِ اثر شہر قائد میں شدید بارش کا امکان ہے، جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگر بارش کی شدت بڑھی، تو نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، اور روزمرہ زندگی مفلوج ہو سکتی ہے