سیلاب کا ریلا قریب، سندھ حکومت کا کچے کی عوام کو فوری انخلاء کی اپیل

سیلاب کا قہر اب سندھ کا رخ کر چکا ہے! گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد، سیلابی ریلا کسی بھی لمحے سندھ میں داخل ہو سکتا ہے حکومت سندھ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہنگامی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد فوری طور پر اپنے رشتے داروں کے پاس محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، یا پھر صوبائی حکومت کے ریلیف کیمپوں میں چلیں جائیں۔

انہں نے مزید کہا کہ وقت بہت کم ہے اور اگر پانی پہنچ گیا تو نکاسی کشتیوں کے ذریعے کرنا پڑے گی جس میں جان کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک ایک جان ہمارے لیے قیمتی ہے، حکومت سندھ کی جانب سے ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، اور ضلعی انتظامیہ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، وزراء اور تمام مشنری آن گراؤنڈ متحرک ہے۔

اگر عوام نے بروقت محفوظ مقامات پر نقل مکانی نہ کی تو صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔ عوام انتظامیہ سے تعاون کریں۔

سیلاب کا ریلا قریب، کچے کے لوگ یا تو رشتہ داروں کے پاس جائیں یا حکومتی کیمپس میں، فیصلہ ابھی کریں کل بہت دیر ہو جائے گی۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع

پاکستان کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، کئی ڈیمز مکمل بھر گئے

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری