بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف کی نیول چیف سے ملاقات، دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو

چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل ثیاب بن صقر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف کا حالیہ دورہ دونوں ممالک، بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کے فروغ میں اہم قدم ثابت ہوگا۔

Related posts

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی