یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے

ایک نئی تحقیق کے مطابق کافی مخصوص جراثیم کے لیے دی جانے والی اینٹی بایوٹکس کے اثر کو کم کرسکتی ہے۔

انسانی جسم کے اندر متعدد اقسام کے جراثیم پائے جاتے ہیں، انہی میں سے ایک قسم ای کولی کہلاتی ہے۔ یہ خردبینی جان دار انسانوں اور جانوروں کی آنتوں میں موجود ہوتے ہیں، اس کی بیشتر اقسام بے ضرر ہوتی ہیں یا محض ہلکے اسہال کا سبب بن سکتی ہیں، تاہم کچھ بے حد خطرناک اور مہلک ہوتی ہیں۔

ای کولی  کے اندر قدرتی طور پرمحافظ ہوتے ہیں جو یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اینٹی بایوٹکس سمیت کون سا جز بیکٹیریا کے اندر جائے گا یا باہر، تاہم کیفین ان جراثیم میں جنیاتی تبدیلی کا سبب بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی بایوٹکس کی خصوصیات اب غذاؤں میں دریافت

یونیورسٹی آف ٹیوبنگن نے اس مقصد کے لیے ای کولی پر 94 مختلف کیمیکل کے اثر کا جائزہ لیا، اور اس بیکٹیریا کے نقل و حمل سے متعلق 7 اہم جینز پر توجہ دی اور دریافت کیا کہ صرف اینٹی بایوٹکس ہی نہیں، بلکہ روزمرہ کے مرکبات جیسے کہ کیفین بھی ان جینز کو متاثر کرتے ہیں۔

کیفین جینیاتی ریگولیٹر کو متحرک کرتی ہے، جو کئی ٹرانسپورٹ پروٹینز کو بدل دیتا ہے، اس طرح ای کولی میں اینٹی بایوٹکس کے جذب ہونے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔

محققین کے مطابق اب اس بات کو بھی مدِنظر رکھنا ہوگا کہ آپ کیا کھاتے ہیں، کون سی ادویات لیتے ہیں، اور ان کا امتزاج و وقت کیا ہے کیونکہ یہ سب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش