وزیراعظم کی چینی صدر سے اہم ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں قیام کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقاتیں طے ہیں، جن میں علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون اور دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔

Related posts

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی