اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید کرتے ہوئے 26 ویں آئینی ترمیم میں پیسے لے کر ووٹ دینے کا الزام عائد کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دوران حکومت کے حق میں ووٹ دینے کے عوض مالی فائدہ حاصل کیا، ۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں مولانا پر تنقید کرتے ہوئے کہا مولانا نے 26 ویں ترمیم کے موقع پر وہی کیا جو اکثر کہا جاتا ہے ‘مینو نوٹ وکھا، میرا موڈ بنے’۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سیاست کی شدید مخالفت کرتا ہوں اور عوام کے سامنے سچ لانے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہوں گا۔