بھارت دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے گا؛ پاکستان کو آگاہ کردیا گیا

بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے  جانے کے حوالے سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔

وزارت آبی وسائل نے اس حوالے سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں پاکپتن کے مقام پر سیلابی ریلا، آبادیوں میں تباہی، ہزاروں افراد متاثر

دریائے ستلج میں پہلے ہی انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، جبکہ پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں ہریکے  اور فیروز پور کے مقامات پر بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ وزارت آبی وسائل کی جانب سے 28 اہم محکموں کو آگاہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

Related posts

پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار