امریکا کے حملے کی صورت میں ہتھیار بند جمہوریہ کا اعلان کروں گا، صدر وینزویلا

کراکس: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے وینزویلا پر فوجی حملہ کیا تو وہ ملک کو ’’ری پبلک اِن آرمز‘‘ (ہتھیار بند جمہوریہ) قرار دے دیں گے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے حال ہی میں کیریبین میں اپنی عسکری موجودگی میں اضافہ کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی لاطینی امریکا میں منشیات کے کارٹیلز کے خلاف ہے۔ تاہم وینزویلا حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دراصل ان کے ملک پر دباؤ ڈالنے اور مداخلت کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی عدالت کا وینزویلا کے زیر حراست شہریوں کی ملک بدری روکنے کا حکم

صدر مادورو نے کہا کہ ’’ہم اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ اگر امریکا نے وینزویلا پر فوجی حملہ کیا تو پوری قوم ہتھیار اٹھائے گی اور ملک کو ایک ہتھیار بند جمہوریہ بنا دیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی موجودہ پالیسی خطے میں کشیدگی بڑھا رہی ہے اور لاطینی امریکا کے عوام کو غلام بنانے کی کوشش ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق امریکا اور وینزویلا کے درمیان یہ کشیدگی پہلے ہی اقتصادی پابندیوں اور سفارتی تناؤ کی وجہ سے شدید ہو چکی ہے، اور اب عسکری ماحول میں اضافہ خطے کو ایک نئے بحران میں دھکیل سکتا ہے۔

Related posts

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا