پاکستان کے خلاف بھارت کے گھناؤنے عزائم ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے، بھارتی فوج کے سابق اعلیٰ افسر نے پاکستان کے خلاف آبی دہشتگردی کا اعتراف کرتے ہوئے ایک ایسا منصوبہ بیان کیا ہے جسے ماحولیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں کو پاکستان کے خلاف خطرناک آبی حملے کی منصوبہ بندی کرتے سنا جا سکتا ہے۔ وہ کھلے عام کہتا ہے کہ
کنول جیت سنگھ ڈھلوں نے کہا کہ ہمارے پاس پانی روکنے کی جتنی صلاحیت ہے ہم اسے روکیں گے اور پھر ایک رات اچانک وہ سارا پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیں گے۔ پاکستان کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ وہ اس پانی کو روک یا سنبھال سکے، جس سے وہ تباہ ہو جائے گا۔
یہ بیان صرف ایک شخص کی سوچ نہیں بلکہ بھارت کی ریاستی پالیسی کا عکس ہے، جو برسوں سے پاکستان کے خلاف آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔