ہونڈا کی الیکٹرک اسکوٹی (آئیکن ای) آسان اقساط پر حاصل کرنے کا سنہری موقع

ہونڈا کی جانب سے نئی متعارف کرائی گئی االیکٹرک اسکوٹی ’’آئیکن ای‘‘ اب آسان اقساط پر بھی دستیاب ہے۔

پاکستان میں ہونڈا نے اپنی جدید الیکٹرک اسکوٹی ’’آئیکن ای‘‘ کی فروخت کے لیے آسان اقساط کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

شہری صارفین اب اس ماحول دوست سواری کو 3 ماہ سے 36 ماہ تک کی اقساط میں خرید سکتے ہیں جس میں مختصر مدت کے لیے بغیر سود کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

اقساط کی تفصیلات

اس منصوبے کے تحت صارفین اپنی سہولت کے مطابق مختلف مدت کا انتخاب کرسکتے ہیں تاہم اس کی مقررہ قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 900 روپے ہے۔

صارفین 3 ماہ کی اقساط میں صفر فیصد مارک اپ اور 5 فیصد پروسیسنگ فیس کے ساتھ 1 لاکھ 39 ہزار 967 روپے ماہانہ میں اسکوٹی حاصل کرسکتے ہیں۔

6 ماہ کی اقساط میں بھی صفر فیصد مارک اپ اور 8 فیصد پروسیسنگ فیس کے ساتھ ماہانہ 69 ہزار 983 روپے میں حاصل کی جاسکتی ہے جب کہ ایک سال کی اقساط میں 2.5 فیصد مارک اپ کے ساتھ ماہانہ 54 ہزار 845 روپے میں بھی اسکوٹی حاصل کی جاسکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق قسطوں کی رقم میں معمولی ردوبدل شرح سود کے اتار چڑھاؤ کے باعث ممکن ہے۔ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے اور اسٹاک دستیابی پر منحصر ہے۔

ہونڈا آئیکن ای کی خصوصیات

یہ اسکوٹی خاص طور پر شہری آمدورفت کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ بغیر دھوئیں کے چلنے والی یہ سواری کم دیکھ بھال کے ساتھ ماحول دوست سفر فراہم کرتی ہے۔ اس کی کم بجلی کھپت اور جدید ڈیزائن نوجوان طبقے کے لیے پرکشش ثابت ہو رہے ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ

بینک الفلاح کے اہل صارفین آن لائن اپلائی کرکے یا کسٹمر سروس سے رابطہ کر کے اقساط میں اسکوٹی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت فی الحال صرف کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع