پاکستان کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او اجلاس سے خطاب

تیانجن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے اور رکن ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں اور تہذیبوں کے مابین پل کا کردار ادا کرتا ہے اور اسی جذبے کی تجدید کے لیے ہم یہاں جمع ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت چین تعلقات، صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ حاوی رہنے کا امکان

انہوں نے شاندار میزبانی اور بھرپور انتظامات پر صدر شی جن پنگ اور حکومت چین کا شکریہ ادا کیا اور ازبکستان و کرغزستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایس سی او خطے میں تعاون اور انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ چین کی کامیابی صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کا نتیجہ ہے جو نہ صرف ایس سی او بلکہ عالمی سطح پر نمایاں ہے۔ پاکستان ہمیشہ کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے اور رکن ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے جو خطے میں روابط بڑھانے کے وژن کی عملی مثال ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان حالیہ شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوا، جس سے قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا۔ اس موقع پر عالمی برادری خصوصاً چین کی یکجہتی اور تعاون کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ہارر فلم ’دیمک‘ کو شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی اعزاز

شہباز شریف نے اسرائیل کی ایران پر بلاجواز جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ غزہ میں جاری ظلم اور بھوک عالمی ضمیر پر ایک نہ ختم ہونے والا زخم ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے منظور کردہ دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ایک مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے جامع مکالمہ ضروری ہے تاکہ تمام دیرینہ مسائل حل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں متاثر کن معاشی بحالی حاصل کی ہے اور معیشت کو تین ستونوں پر استوار کیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ایس سی او ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

Related posts

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی