ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدید خوف و ہراس

اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور،خیبر پختوںخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے۔ جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل ائے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 بتائی گئی ہے ۔ جو 35 سے 50 سیکنڈ تک جاری رہے ۔

مانسہرہ،سرگوددھا، تاندلیانوالہ، تلہ گنگ، چکوال ، ہنگو، ایبٹ آباد،بونیر،مردان،مری ودیگر شہروں میں یہ جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کوہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔

Related posts

اسلام آباد میں پہلی انڈسٹریل ایکسپو 2026 کا کامیاب اختتام

بلوچستان دہشت گرد حملے عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوامِ متحدہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ