شنگھائی تعاون تنظیم موثر عالمی قوت کے طور پر ابھر چکی، چینی صدر


چینی صدر شی جن پنگ/ فوٹو

شنگھائی تعاون تنظیم موثر عالمی قوت کے طور پر ابھر چکی ۔ چینی صدر نے کہاہے کہ تنظیم نئے طرز کی بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دے رہی ہے۔

شی جن پنگ نے یہ بات  ایس سی او کے سرابی اجلاس کے استقبالیہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ تنظیم انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے خواب کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے  کہاکہ موجودہ اجلاس خطے میں اتحادو تعاون کوبڑھانے،رکن ممالک کی ترقی وخوشحالی میں نئی توانائی پیداکرےگا۔

چینی صدرنے یقین ظاہر کیا کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کاوشوں سے یہ اجلاس مکمل کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ ان کاکہناتھاکہ  تنظیم آئندہ مزید نمایاں کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ تیانجن چین کے اصلاحات کا پیشرو شہرہے۔ ان کاکہناتھاکہ یہاں اجلاس کے انعقاد سے ایس سی او کی پائیدار ترقی میں نئی جان ڈالی جائے گی۔

چین کے شہرتیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس  جاری ہے ۔  صدر شی جن پنگ نے اسے امن کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

استقبالیہ عشائیے میں 20 کے قریب عالمی رہنما موجود تھے۔اجلاس میں وسطی، جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے سربراہان مملکت و حکومت شریک ہیں۔

Related posts

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں