وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کے درمیان ملاقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے موقع پر آج جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے دو طرفہ ملاقات کی۔

 دونوں رہنماؤں نے پاک ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، اور  دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہارکیا۔

انہوں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں سمیت وسیع میدان میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تعاون میں مسلسل اضافے کو سراہا۔

ترک صدر نے ملاقات کے دوران حالیہ مون سون بارشوں سے جانی اور مالی نقصان پر پاکستان کے عوام سے یک جہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات ختم، فضائی و سمندری حدود بندکردی

دونوں فریقوں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرنے اور جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کی پالیسیوں کی مذمت کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا، اور مسلم دنیا اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم پر زوردیا۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش