جنرل ساحرشمشاد مرزا سے بنگلہ دیشی فوج کے کوارٹرماسٹرجنرل کی ملاقات۔ مہمان جنرل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض الرحمان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے یہ ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے خطے میں موجودہ سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔
دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں موجودہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم پر زور دیاگیا۔
چیئرمین جے سی ایس سی نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بڑھتی ہوئی رفتار پر روشنی ڈالی اوردفاعی تعاون کی نئی راہوں کی نشاندہی کی۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو بھی سراہا۔
#ISPR
Rawalpindi, 22 August, 2025Lieutenant General Faizur Rahman, Quarter Master General, #Bangladesh Army called on General Sahir Shamshad Mirza, NI, NI (M), Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC), #Pakistan Army, at Joint Staff Headquarters, Rawalpindi.
During the… pic.twitter.com/p2QrLiCLWV
— Pakistan Armed Forces News (@PakistanFauj) August 22, 2025