پاک فوج کے انجینئرز نے اپنی بے مثال مہارت اور محنت سے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے اہم جار پل کو چھ دن کی قلیل مدت میں مرمت کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
پل کی مرمت کے نتیجے میں دونوں علاقوں کے درمیان منقطع رابطہ دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔
مقامی افراد نے پاک فوج سے درخواست کی تھی کہ پل کی فوری مرمت کی جائے، جس پر فوج نے دن رات کی محنت سے پل کو قابل استعمال بنا دیا۔ اس عمل نے پاک فوج کے انجینئرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
اب پل پر ٹریفک دوبارہ رواں دواں ہے، جو باجوڑ اور دیر کے عوام کے لیے خوشی کا باعث ہے۔