دوستی ٹو مشق 4 سے 9 اگست 2026 تک فخرآباد بیس تاجکستان میں منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق میں پاکستان آرمی کی لائٹ کمانڈو بٹالین کی دو کومبیٹ ٹیمیں اور تاجکستان اسپیشل فورسز کی چار کومبیٹ ٹیمیں شریک ہوئیں۔
مشق میں تمام تربیتی اور عسکری سفارتکاری کے مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے، مشق کا اختتام 9 اگست 2025 کو ہوا۔
تاجکستان میں پاکستان کے ڈیفنس اتاشی کرنل محمد معظم ظفر پاکستان کی جانب سے مہمان خصوصی تھے، جبکہ تاجکستان کے سینئر عسکری حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی جنگی مشقوں سے متعلق پاک فضائیہ کا بیان
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا، دوستی ٹو مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
مشق کا ایک اور اہم ہدف مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا۔