
ہلک ہاگن / فائل فوٹو
لیجنڈری ریسلر اوررنگ کے بادشاہ ہلک ہاگن انتقال کرگئے۔ان کی عمر 71 برس تھی،ان کا اصل نام کیاتھا؟ یہ بات بہت کم مداح جانتے ہیں۔
انتقال کی وجہ حرکت قلپ بندہونا بتائی گئی ہے ۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلک ہاگن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو پوری دنیا میں نمایاں مقام دلوانے میں اہم کردار اداکیا۔
وہ آج امریکی ریاست فلوریڈا میں انتقال کرگئے۔ہارٹ اٹیک سے کال موصول ہونے پر ہلک ہاگ کے گھر طبی ٹیم فلوریڈا کے علاقے کلیئر واٹر کے گھرپہنچی تھی۔
اس وقت 71 سالہ ریسلر ہلک ہاگن بے ہوش تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ انتقال کرگئے ۔
اسپتال سے کے انتقال کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔ ہانگ کا اصل نام ٹیری جین بولیاتھا۔
جنہوں نے ریسلنگ کے کیریئر میں متعدد چیمپئن شپ، بیلٹس جیتیں جبکہ اس کھیل کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں بھی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔
Hulk Hogan passes away at 71. pic.twitter.com/ZXzvICTOpB
— Defense Intelligence (@DI313_) July 24, 2025