سونا سستا، چاندی مہنگی ہوگئی
انٹر نیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4375 ڈالر پر آگئی
کراچی: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سونا ستا اورچاندی مہنگی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی سے 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے ہو گئی۔
انٹر نیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4375 ڈالر پر آگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 13روپے اضافے کے بعد 6949 روپے ہو گئی۔
