ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب
اداکارہ ہانیہ عامر نے خواتین کی کامیابی سے متعلق معاشرتی رویوں پر اظہارِ خیال کیا ہے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے خواتین کی کامیابی پر خوشی منانے کے بجائے ان کی کامیابی کو متنازع بنانے اور سوالات اٹھانے والے رویوں پر تنقید کی ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر خواتین کی کامیابی سے متعلق معاشرتی رویوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ہانیہ عامر نے اپنی اسٹوری میں کہا کہ سب کی محبت اپنی جگہ تاہم یہ بات قابلِ غور ہے کہ جب کامیابی کسی خاتون کے حصے میں آتی ہے تو اچانک برانڈز اور ان کی مارکیٹنگ سے متعلق سوالات اٹھنے لگتے ہیں۔
اداکارہ کا یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب کانٹینٹ کریئیٹر معیز قاضی نے مختلف برانڈز کی جانب سے ہانیہ عامر کو ماڈل کے طور پر منتخب کیے جانے پر سوال اٹھایا تھا۔
ہانیہ نے اگرچہ اپنی پوسٹ میں کسی مخصوص شخص یا معاملے کا نام نہیں لیا تاہم ان کی انسٹاگرام اسٹوری کو سوشل میڈیا صارفین نے اسی بحث کے تناظر میں دیکھا۔
اداکارہ کی جانب سے خواتین کی کامیابی کو تنقید کے بجائے سراہنے کے پیغام نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی ہے۔
