سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج بڑی کمی ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 4380 ڈالر ہو گئی
کراچی: ملک میں گزشتہ ایک ہفتے سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونا کی قیمت 3500 روپے کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونا 3001 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 94 ہزار 749روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 4380 ڈالر ہو گئی، جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 175 روپے کمی کے ساتھ 6936 روپے پر آ گئی۔
