ہانیہ عامر کا نیا فیشن اسٹائل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا
ہانیہ عامر کے نئے لک پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے فیشن انتخاب کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
ہانیہ عامر نے لاہور میں معروف لگژری برانڈ وائی ایس ایل (YSL) کے پاکستان میں پہلے اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے سیاہ رنگ کا ملبوس، ہلکا میک اپ اور ویٹ ہیئر اسٹائل اپنایا۔
تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آنے لگیں۔
کئی مداحوں نے ہانیہ عامر کے انداز اور اعتماد کو سراہتے ہوئے ان کے فیشن سینس کی تعریف کی جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس اور اسٹائلنگ پر تنقید بھی کی۔
چند صارفین نے ان کے لباس کو اپنی توقعات کے مطابق نہ ہونے کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے ہانیہ عامر کے فیشن انتخاب پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
