ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق عوام کے لیے بڑی خبر
مختلف علاقوں میں ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے
حکومت نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمتیں کہیں زیادہ ہونے لگی ہیں۔
مختلف علاقوں میں ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
متعدد مقامات پر ایل پی جی کی قیمت میں روزانہ 10 سے 20 روپے تک اضافے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
شہریوں کا شکوہ ہے کہ دکاندار سرکاری نرخ نامے پر عمل نہیں کررہے۔
ایل پی جی کی مہنگائی سے گھریلو صارفین شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں، کھانا پکانے کے اخراجات بڑھنے سے متوسط اور کم آمدن طبقے کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایل پی جی مہنگی ہونے سے رکشہ ڈرائیورز کی آمدن بھی متاثر ہونے لگی جبکہ عوام کا مطالبہ ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
