بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
مارچ 2027 تک صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو 1285 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے، دستاویز
آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے لیے صوبائی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 64 فیصد بڑھا دیا۔
جاری دستاویزکے مطابق صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو مالی سال 2026-27 میں 1947 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال میں صوبائی ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 1190 ارب روپے تھا آئندہ سال بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیاکہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت صوبوں کو مزید 757 ارب روپے اضافی ٹیکس اکٹھا کرنا ہوں گے ستمبر 2026 تک صوبائی محصولات کا ہدف 389 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ دسمبر 2026 تک صوبائی ٹیکس وصولیاں 798 ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف ہے۔
دستاویز کے مطابق مارچ 2027 تک صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو 1285 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے خیبر پختونخوا کو آئندہ مالی سال 40 سے 45 ارب اضافی ریونیو جمع کرنا ہے۔
پاکستان کی مالیاتی اصلاحات میں صوبوں کا کردار بڑھانے پر آئی ایم ایف کا دباؤ ہے۔
