سبینہ فاروق کا انمول پنکی سے متعلق مزاحیہ تبصرہ وائرل
انمول پنکی کو 12 مئی کو مبینہ طور پر کوکین کیس میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا
معروف پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق کی جانب سے انمول پنکی کیس سے متعلق ایک مزاحیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری میں سبینہ فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں موجود چائے اور کلچے سے لطف اندوز ہورہی تھیں۔
تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ پنکی کے پاس ہوں گے مہنگے نشے لیکن اصل نشہ تو چائے کلچے میں ہی ہے۔
اداکارہ کا یہ تبصرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
یاد رہے کہ انمول پنکی کو 12 مئی کو مبینہ طور پر کوکین کیس میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا اور 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمہ نے متعدد انکشافات کیے ہیں اور اس کیس میں بعض دیگر افراد کے نام بھی سامنے آئے ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
