چین میں 5.2 شدت کا زلزلہ؛ 2 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم
زلزلے کے باعث کم از کم 13 عمارتیں گر گئیں
چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگشی میں 5.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے کم از کم 13 عمارتیں منہدم ہوگئیں جب کہ کئی مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز لیوژو شہر کے لیونان ضلع میں تھا۔
چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ایک شخص تاحال لاپتہ بتایا جا رہا ہے۔
