ایران امریکا کشیدگی: اسماعیل بقائی کا علامتی بیان وائرل
شیر کو اپنے دانت دکھاتے ہوئے دیکھ کر یہ نہ سمجھنا کہ وہ مسکرا رہا ہے، ایران
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران ایک سخت اور علامتی بیان جاری کیا ہے۔
اسماعیل بقائی نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ شیر کو اپنے دانت دکھاتے ہوئے دیکھ کر یہ نہ سمجھنا کہ وہ مسکرا رہا ہے۔
ترجمان کے اس بیان کو موجودہ ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں ایک وارننگ اور سخت مؤقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
إذا رأيتَ نيوبَ اللَّيثِ بارزةً
فلا تَظُنَّنَّ أنَّ اللَّيثَ يبتسمُ— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) May 8, 2026
ان کے اس جملے کو سیاسی مبصرین علامتی انداز میں ایران کے مؤقف کی عکاسی قرار دے رہے ہیں جس میں طاقت اور سنجیدگی کا پیغام دیا گیا ہے۔
