ہرمز میں مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا، ایران کا امریکا کو سخت پیغام
آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے معاملات کو بیانات یا دباؤ کے ذریعے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، ابراہیم عزیزی
ایران نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔
ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہرمز اور خلیج فارس کے معاملات کو بیانات یا دباؤ کے ذریعے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا اور اس حساس معاملے میں بیان بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے یہ ردعمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلان کے بعد دیا جس میں ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کرنے کی بات کی گئی تھی۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امریکا “پراجیکٹ فریڈم” کے تحت آج سے آپریشن کا آغاز کر رہا ہے جس کا مقصد غیرجانبدار ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق خطے کی صورتحال نہایت حساس ہے اور کسی بھی یکطرفہ اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
