اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کردی
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی میں کسی نئے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا
اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں اور افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتیں صرف ہر ماہ کی یکم تاریخ سے مقرر کی جاتی ہیں اور اوگرا کی جانب سے ایل پی جی میں کسی نئے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اگر کسی نے زائد قیمت وصول کی تو اس کی شکایت متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو دی جائے، ایل پی جی مارکیٹ میں صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
