بحرین، بھارتی ٹیلی کام انجینئر حساس ڈیٹا اسرائیل کو فراہم کرنے پر گرفتار
گرفتار شدہ بھارتی شہری سے کی جانے والی تحقیقات جاری ہیں، بحرینی وزارت داخلہ
اسرائیل کو حساس ڈیٹا فراہم کرنے پر بحرین کے سیکیورٹی اداروں نے بھارت کے ٹیلی کام انیجینیئر کو گرفتار کرلیا ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی شہری اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر نتن موہن کو حساس مقامات کی دستاویزات، ویڈیوز اور تصاویر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم پر جغرافیائی اور اسٹریٹجک معلومات غیر ملکی خفیہ ادارے کو منتقل کرنے کا الزام ہے۔ نتن موہن نے بحرینی حکام کے مطابق اہم مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کیں، جس پر بحرینی سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کی۔
مزید پڑھیں: خلیجی ملک پر میزائلوں کی یلغار، بحرین نے ایران کے حملے ناکام بنا دیے
وزارت داخلہ بحرین نے مزید کہا ہے کہ گرفتار شدہ بھارتی شہری سے کی جانے والی تحقیقات جاری ہیں اور کیس کی تکنیکی اور تفتیشی تفصیلات جلد شائع کی جائیں گی۔
حکام نے واضح کیا کہ حساس مقامات کی ریکی اور ڈیٹا شیئرنگ کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
