صاحبزادہ فرحان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی
صاحبزادہ فرحان نے ویرات کوہلی کا 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنایا گیا 319 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا کے خلاف پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران فرحان نے ویرات کوہلی کا 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنایا گیا 319 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
میچ سے قبل وہ اس سنگِ میل سے 38 رنز دور تھے اور باؤنڈری کے ساتھ 40 رنز پر پہنچ کر انہوں نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں: جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر، اسٹیو اسمتھ متبادل شامل
فرحان پورے ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں رہے۔ انہوں نے امریکا اور انگلینڈ کے خلاف دو نصف سنچریاں جبکہ نمیبیا اور سری لنکا کے خلاف دو سنچریاں اسکور کیں۔
ان کے رنز 158 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے آئے، جبکہ کوہلی نے 2014 میں چار نصف سنچریوں کی مدد سے 129.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے تھے۔
فرحان ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بھی بن گئے، انہوں نے شمرون کا 17 چھکوں کا ریکارڈ بھی عبور کر لیا۔
