انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان کے سامنے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار
بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم 32 اوورز کھیل کر محض 124 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی ہے
ماسونگو: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے وارم اَپ میچ میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیمیں ماسونگو اسپورٹس کلب میں آمنے سامنے ہیں، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن پاکستان کے سامنے لڑکھڑا گئی ہے، اور 32 اوورز کھیل کر محض 124 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی ہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے کالام صدیقی 62 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ محمد عبداللہ 4 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
ریاض حسین بھی 18 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکے ہیں۔
یہ پریکٹس میچ دونوں ٹیموں کے لیے 15 جنوری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ سے قبل تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اہم موقع ہے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم متوازن بیٹنگ لائن اور متنوع بولنگ اٹیک کے ساتھ میدان میں اتری ہے، جبکہ بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم حالیہ یوتھ ٹورنامنٹس کی رفتار کو افریقی کنڈیشنز میں آزمانا چاہتی ہے۔
پاکستان انڈر 19 الیون
سمیر منہاس، محمد شیان، عثمان خان، احمد حسین، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، فرحان یوسف (کپتان)، دانیال علی خان، محمد صیام (وکٹ کیپر)، عبدالصبحان، عمر زیب، مومن قمر، علی حسن بلوچ، نقاب شفیق، علی رضا۔
بنگلہ دیش انڈر 19 الیون
زاواد ابرار، ایم ڈی رفعت بیگ، ایم ڈی عزیز الحقیم تمیم (کپتان)، ایم ڈی عبداللہ (وکٹ کیپر)، شیخ پائےویز جیبون، ایم ڈی فرید حسن فیصل، ایم ڈی سامیون بصیر رَتول، اقبال حسین ایمن، سعد اسلام رازین، شادھن اسلام، شہریار الامین، شہریار احمد، الفہد، کلام صدیقی علین، ایم ڈی رزان حسن۔
