نئے سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
نئے سال 2026 کے پہلے کاروباری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس میں 383 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 437 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ سال 2025 کے آخری کاروباری روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 54 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تاہم، مارکیٹ میں مثبت رجحان کو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
