انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل ، پاکستان اور بھارت آج ٹکرائیں گے
فائنل آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلا جائے گا، شاہین فتح کے لئے پُر عزم
انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل ،پاکستان اور بھارت آج ٹکرائیں گے ۔ پاک بھارت ٹاکرے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
فائنل آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہو گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلادیش جبکہ بھارت نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ گروپ مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 90 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
فائنل میں فتح کے لئے نوجوان شاہین پُرعزم ہے ۔ کھلاڑیوں نے ہفتے کی شام خوب پریکٹس بھی کی۔
’ . . #DPWorldMensU19AsiaCup2025 #GrandFinale #INDvPAK #ACC pic.twitter.com/wCWSUv5XIv
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 20, 2025
