شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کے بعد پانچویں روز بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 4136 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے ہیں۔
سب سے زیادہ 2737 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 812، اوور اسپیڈنگ پر 116، اور سرخ بتی کا اشارہ توڑنے پر169 چالان جاری کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
اسی طرح ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 157، ٹنٹڈ گلاسز پر56، نو پارکنک پر 24، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 20 چالان کیے گئے۔
مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر20، لین لائن کے استعمال پر 15، رانگ وے پر 8، بے جا لوڈ اور اوور لوڈنگ پر 11 ای چالان جاری کیے گئے، تاہم ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔
