شہر قائد میں آج بھی مطلع صاف، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
شہر قائد میں آج درجہ حرارت 35 تو 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے،جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
