اسرائیلی فوج کا انخلا، غزہ میں شہریوں کا والہانہ جشن ،فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اللہ اکبر کی صدائیں لگاتے رہے ۔ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے پر اسرائیلی فوج طے شدہ مقامات تک واپس چلے گئی۔
معاہدے کی تیاری کے طور پر اپنی نئی تعیناتی لائنوں پر پوزیشن سنبھال لی ہے ۔ تاہم اسرائیلی فوج نے واضح کیا کہ جنوبی کمان کے دستے اب بھی علاقے میں موجود رہیں گے ۔
Historic Celebration in Gaza
Eid takbeers rolled through the streets as Civil Defense heroes paused to catch their breath and celebrate.
Eyes glistened, hearts swelled with pride after months of running into fire and chaos, these rare moments of joy showed the true spirit of… pic.twitter.com/XbUXnxOynm
— Aprajita Nafs Nefes Ancient Believer (@aprajitanefes) October 9, 2025
اس سے قبل حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی جنگ ختم ہو چکی۔ ان کے مطابق ٹرمپ کے منصوبے سے ایک مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار ہوگی۔
غزہ کی سڑکوں پر شہریوں نے فلسطینی پرچم اٹھا کر جنگ بندی کے نفاذ پر جشن منایا۔ جبکہ عالمی رہنماؤں نے اس پیش رفت کو خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک “امید افزا آغاز” قرار دیا۔
Euphoria erupts in Gaza, people pour onto the streets, singing and dancing as the long-awaited ceasefire is announced. pic.twitter.com/uKx3LIA639
— The Kashmiriyat (@TheKashmiriyat) October 9, 2025
